قومی

ماں تو ماں ہے، لاہور کا قدیر بایئک پر والدہ کے ساتھ سیاحت کرتا ہے

بیٹے نے ماں سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی. سیاحت کا شوقین، لاہور کا قدیر ملک کے مختلف علاقوں میں سیر کے لیے جہاں بھی گیا تو اپنی بہتر سال کی ماں کو اپنا ہم سفر بنایا. لاہور کا چھتیس سالہ قدیر گیلانی موٹر سائیکل پر اپنی 72 سال والدہ کبریٰ بی بی کے ہمراہ شمالی علاقوں کے پر فضا مقامات کی سیر کر چکا ہے. قدیر گیلانی سیاحت کے شوق کو مزید بڑھانا چاہتا ہے.
ماں بیٹے کی خواہش ہے کہ موٹر سائیکل پر ملک کا گوشہ گوشہ دیکھیں. ان کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو خوبصورت ترین ملک بنایا ہے. دوستوں کیساتھ سیر پر نکلے نوجوانوں کی کہانیاں تو عام ہیں مگر اپنی والدہ کیساتھ بائیک کے سفر پر نکلنے کی یہ مثال انوکھی ہے. ان ماں بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کی خوبصورتی دنیا بھر کے سامنے لانا چاہتے ہیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers