قومی

ڈھڈوچہ ڈیم، پنجاب حکومت نے بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کر دی

پنجاب حکومت نے ڈھڈوچہ ڈیم بنانے سے متعلق بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کردی. ڈیم کو اس کی اصل جگہ پر خود بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا. سپریم کورٹ نے حکومتی یقین دہانی پر ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کیس کی سماعت کی. سیکرٹری آبپاشی نے عدالت کو بتایا کہ ماہرین نے بحریہ ٹاؤن کی پیشکش کا بغور جائزہ لیا. تکنیکی ماہرین نے بحریہ ٹاؤن کی پیشکش پر ایک سو آٹھ سوالات اٹھائے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اتنے زیادہ سوالات کا اٹھنا پیشکش مسترد کرنے کے مترادف ہے. سیکرٹری آبپاشی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈھڈوچہ ڈیم کو اُس کی اصل جگہ پر خود ہی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے. منصوبہ ڈھائی سال کے دوران مکمل کر لیا جائے گا. عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers