کھیل

وہاب ریاض اور کامران اکمل بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلی کے مخالف

قومی کرکٹرز وہاب ریاض اور کامران اکمل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی مخالفت کردی ، کہتے ہیں یہ بائیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ یہاں دو کروڑ آبادی والے آسٹریلیا جیسا نظام نہیں چل سکتا۔
ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے پر مبنی پی سی بی کے مجوزہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔ سابق کرکٹرز کے بعد اب موجودہ کرکٹرز نے بھی ڈومیسٹک سسٹم کی تبدیلی کو غیر مناسب قرار دیدیا ، کہتے ہیں اس فیصلے سے کرکٹرز کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر سال ڈومیسٹک کرکٹ تبدیل کردیتا ہے۔ بیس سال سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کھلاڑیوں کا معاشی سہارا بنی ہوئی ہے۔ اسے ختم کرنے کے بجائے فروغ دینا چاہیے۔
پی سی بی کے پیٹرن عمران خان کے دوست عبدالقادر اور جاوید میانداد پہلے ہی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کی کوشش کی مخالفت کر چکے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers