قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یوم مئی کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ یوم مئی پر سرکاری دفاتر بند لیکن محنت کش مزدوری کرتے رہے۔ گھوٹکی میں یوم مئی پر مزدوری میں مصروف دو محنت کش حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔
یوم مئی کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی جماعتوں، سرکاری محکموں، مزدور یونینز کے زیراہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔ جس میں ارکان اسمبلی، سرکاری افسروں، این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزیر شیخ رشید، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زداری نے اپنے پیغام میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور محنت کشوں کے حالات بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یوم مئی پر مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے۔ لودھراں میں سینٹری ورکرز نے ہاتھوں میں جھاڑو پکڑ کر مظاہرہ کیا۔ کئی شہروں میں محنت کش اپنے حقو ق سے بے خبر اہل وعیال کا پیٹ بھرنے کے لئے مزدوری کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ چھٹی کریں تو گھر میں فاقے ہوتے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers