کھیل

بارسلونا نے لیورپول کو 0-3 سے ہرا دیا

چیمپئنز لیگ فٹبال میں سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے میدان مار لیا۔ بارسلونا نے لیورپول کو تین صفر سے ہرا دیا۔ شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے شاندار دو گول سکور کیے۔ چیمپئنز لیگ فٹبال سیمی فائنل کا فرسٹ لیگ بارسلونا کے نام لیور پول کے خلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹ لی۔
بارسلونا نے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی اور لیورپول کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔ 26 ویں منٹ میں سوائرز نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا کی ٹیم چھائی رہی۔ سٹار کھلاڑی لیونل میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ میسی نے 75 ویں منٹ میں گول کر بارسلونا کی برتری دو صفر کر دی۔ 82 ویں منٹ میں میسی نے ایک اور گول داغ کر تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers