قومی

عورت مارچ منتظمین کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کو پہلے درخواست دی تھی۔ عورت مارچ کے منتظمین نے مطالبہ کیا کہ نکاح کو ختم کیا جائے۔ ایسی حرکات اسلام کی روح کے خلاف ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ کسی کا انفرادی فعل ہو سکتا ہے۔ اسے اجتماعی نہ بنائیں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers