بین الاقوامیکھیل

آرسنل نے ویلنشیا کو 1-3 سے ہرا دیا

یورپا لیگ فٹبال میں سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں آرسنل نے ویلنشیا کے ارمان خاک میں ملا دیے۔ آرسنل نے باآسانی تین ایک سے میدان مارا۔
یورپا لیگ فٹبال کے سیمی فائنل کا فرسٹ لیگ۔ آرسنل نے ویلنشیا کے خلاف تین ایک سے کامیابی سمیٹ لی۔ ویلنشیا نے آغاز سے تو شاندار کھیل پیش کیا۔ 11 ویں منٹ میں ڈیا کھبے نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کچھ ہی دیر بعد حریف ٹیم کے لاکازیٹ نے گول کر کے حساب برابر کر ڈالا۔ 25 ویں منٹ میں لاکازیٹ نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ کھیل کے آخری لمحات میں ابامیانگ نے گول داغ کر تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers