بین الاقوامی

کابل ،افغان صدر نے 175 طالبان قیدی رہا کرنے کا حکم دے دیا

افغان صدر نے 175 طالبان قیدی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
افغان صدر کابل میں چار روزہ لویہ جرگے کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امن جرگہ افغان حکومت کیلیے روڈ میپ اور ایکشن پلان ثابت ہوگا۔ افغانستان میں امن سے پاکستان میں معاشی ترقی آئے گی۔ جرگے کے خاتمے پر ایک قرارداد پیش کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان یکم رمضان سے سیز فائر کا اعلان کریں۔ افغان حکومت عالمی برادری کے تعاون سے غیرملکی افواج کے انخلا کیلیے ٹائم لائن مرتب کرے اور طالبان کےسیاسی دفترکیلیےماحول مہیا کیا جائے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share