بین الاقوامی

امریکی اور روسی صدور کا رابطہ، نئے جوہری معاہدے پر گفتگو

امریکہ اور روس کے درمیان نئے جوہری معاہدے کی امید پیدا ہونے لگی. وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کہتی ہیں کثیرالملکی نیا معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔ سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے. دونوں صدور نے نئے جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت کی. ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پیوٹن سے شمالی کوریا پر جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ روسی ہم منصب سے گفتگو میں امریکی صدر نے وینزویلا میں اقتدار کی پر امن منتقلی پر بھی زور دیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers