بین الاقوامی

بھارتی ریاست اڑیسہ میں سمندری طوفان سے تباہی

سمندری طوفان “فانی”، بھارتی ریاست اڑیسہ کے بعد اب مغربی بنگال میں داخل ہو گیا ہے. طوفان سے اب تک بیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ سمندری طوفان فانی سے ریاست اڑیسہ کے مختلف علاقوں میں دیواریں، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں. طوفان سے ریاست کے آٹھ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں شدید تباہی دیکھی گئی. متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکام نے طوفان سے دس کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے. اڑیسہ کے بعد اب طوفان ریاست میگھالے اور مغربی بنگال میں داخل ہو گیا ہے جہاں شدید بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers