قومی

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا. انہوں نے اوکاڑہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا. لاہور میں بھی دو منصوبوں کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ پنجاب، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، اوکاڑہ میں پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ لاہور میں گاڑیوں کے پلانٹ جے ڈبلیو فورلینڈ کے پراڈکشن فیز ون اور ہائیر اینڈ ربا پاکستان اکنامک زون ٹو کا افتتاح بھی کر دیا گیا۔
ایچی سن کالج لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے ڈرتا نہیں، بلکہ سیکھتا ہے. عظیم لوگ پیسہ کمانے سے نہیں، بڑی ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں۔
لاہور میں گاڑیوں کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں گی. غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہی بحران سے نکلا جا سکتا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share