بزنسقومی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

ملک بھر کی طرح کراچی کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ شہری کہتے ہیں رمضان المبارک سے پہلے پیٹرول کی قیمت بڑھانا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ظلم ہے۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔
نہ غربت کا احساس اور نہ ہی ماہ صیام کا خیال وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرول ، ڈیزل ، اور مٹی کے تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔ ملک بھر کی طرح کراچی کے عوام نے بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے حکومت نے پیغام دیا ہے کہ اسے شہریوں کا کوئی خیال نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کو لاگو نہ کرنے پر حکومت کو 5 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرنا پڑتا جسے کم کرنے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers