کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان میں مذاکرات

قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان میں مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کرکٹر یونس خان اور پی سی بی میں معاملات طے نہیں پا سکے۔ ذرائع کے مطابق مالی معاملات کے باعث سابق کپتان یونس خان نے پی سی بی کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ پی سی بی یونس خان کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنانے کا خواہش مند تھا۔ جبکہ یونس خان نے جونئیر کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بننے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ نے یونس خان کا چیف سلیکٹر بننے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔ جس پر سابق کپتان نے صرف انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دی ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers