بین الاقوامیکھیل

چیلسی نے ویٹ فورڈ کو 0-3 سے ہرا دیا

پریمیئر لیگ فٹبال میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اہم میچ میں چیلسی نے ویٹ فورڈ کے ارمان خاک میں ملا دیے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کے میچز برابر ہو گئے۔ پریمیئر لیگ فٹبال کا ایونٹ زور و شور سے جاری۔ زبردست مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ کل پہلے مقابلے میں چیلسی نے ویٹ فورڈ کے خلاف تین صفر سے میدان مارا۔ دوسرے معرکے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ہدرزفیلڈ کا میچ ایک ، ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ آرسنل اور برائٹن کے درمیان بھی اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers