بین الاقوامی

سیاہ فام خواتین نے امریکا کے تینوں مقابلہ حسن جیت لیے، نئی تاریخ رقم

امریکا میں تین سیاہ فام خواتین نے تاریخ میں پہلی بار ملک کے تینوں مقابلہ حسن جیت لئے۔ امریکا کے تین بڑے مقابلہ حسن مس امریکا، مس ٹین یو ایس اے اور مس یو ایس اے ہیں جن میں سیاہ فام خواتین نے فتح حاصل کر لی. میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اٹھارہ سالہ کیلیگ گیرس نے مس ٹین یو ایس اے کا تاج اپنے سر سجایا جبکہ پچیس سالہ نیافرینکلن نے مس امریکا کا مقابلہ جیتا۔ اب مس یو ایس اے کا تیسرا بڑا مقابلہ بھی سیاہ فام حسینہ اٹھائیس سالہ چیسلی کرسٹ کے نام رہا۔ امریکہ میں نسل پرستی کی تاریخ کی وجہ سے یہ انتخاب بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ پچاس برس پہلے تک سیاہ فام لڑکیوں کو ان مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers