قومی

چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پارلیمانی پارٹی کی تجویز ہے، رانا ثنااللہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا. قومی اسمبلی سے خطاب میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ بولے، چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی فی الحال صرف پارلیمانی پارٹی کی تجویز ہے. قیادت سے منظوری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہونا باقی ہے.
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کے بارے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تبدیلی فی الحال صرف پارلیمانی پارٹی کی تجویز ہے قیادت سے منظوری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہونا باقی ہے. رانا ثنااللہ نے اسپیکر اسد قیصر سے استفسار بھی کیا کہ کیا اسپیکر سیکریٹریٹ کو چیئرمین پی اے سی کا استعفیٰ موصول ہوا ہے؟ جس پر اسپیکر نے جواب نفی میں دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers