قومی

اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

لاہورمیں دہشت گردی کے واقعے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ ریڈ زون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بندکردیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ بری امام اور گولڑہ شریف کے درباروں پر تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سید نے چیکنگ کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ناکوں پر بھی گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں شناختی کارڈ دکھانے پر ہی جانے کی اجازت ہوگی۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers