قومیکھیل

سابق کپتان شاہدآفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی سندھ ہائی۔ کورٹ نے درخواستگزار سے درخواست قابل سماعت ہونے کےلئے دلائل طلب کرلئے درخواستگزار کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ کرکٹرزکےلئے نامناسب الفاظ استعمال کئے جس سے کرکٹ کے شائقین کی دل آزاری ہوئی ،، کتاب سے جاوید میانداد، وقار یونس اور گوتم گمبھیر کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ نکالے جائیں، درخواست گزار کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی عمر کے بارے میں بھی غلط بیانی کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے پوچھا کہ جن کھلاڑیوں کی توہین ہوئی آپ کا ان سے کیا تعلق ہے؟ عبدالجلیل نے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ فین کی حیثیت سے درخواست دائر کی ،فاضل جج نےریمارکس دیئے کہ آئینی درخواست میں یہ ایشوز نہیں سن سکتے، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرلیے۔

Comment here

Subscribers
Followers