بین الاقوامی

گوئٹےمالا کی جیل میں سات افراد ہلاک

گوئٹےمالا کی جیل میں قیدیوں کے جھگڑے میں گولیاں چلنے سے سات افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔ جیل کے حکام کے مطابق فائرنگ قیدیوں کے دو گروپوں میں لڑائی کے بعد کی گئی جس سے اب تک سات افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہےجبکہ سترہ افراد زخمی ہیں۔ گوئٹے مالا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اسی جیل میں پہلے بھی قیدیوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers