بزنسبین الاقوامی

آسٹریلیا کے کرنسی نوٹ میں غلطی سامنے ا ٓگئی

آسٹریلیا کے نئے جاری ہونے والے پچاس ڈالر کے نوٹ میں ٹائپنگ کی غلطی نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے چند ماہ قبل پچاس ڈالر کا نیا نوٹ جاری کیا تھا۔ جعل سازوں سے بچانے کے لیے بینک نے نوٹ میں کئی خصوصیات شامل کیں۔ جن میں ایک اس نوٹ پر آسٹریلین پارلیمنٹ کی پہلی خاتون رکن ایڈتھ کووان کی تاریخی تقریر بھی شامل ہے۔ تاہم تقریر کی دوسری لائن میں ایک لفظ کے سپیلنگ غلط ہیں۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس غلطی سے آگاہ ہیں اور اسے جلد دور کردیا جائے گا۔

Comment here

Subscribers
Followers