بین الاقوامیکھیل

ٹوٹنہم نے آئی ایکس کے خلاف 2-3 سے کامیابی سمیٹی

ٹوٹنہم کی ٹیم آئی ایکس کو ہرا کر چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گئی۔ لوکاس مورا نے آخری لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن مرحلے میں پہنچایا۔ فاتح ٹیم فائنل میں لیورپول سے ٹکرائے گی۔ ٹوٹنہم نے چیمپئنزلیگ فٹبال کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں آئی ایکس کے خلاف تین دو سے میدان مارا۔ دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی بھرپور حملے کیے۔ 5ویں منٹ میں ڈی لِٹ نے گول کرکے آئی ایکس کو برتری دلائی۔ 35ویں منٹ میں زیچ نے گول داغ کر آئی ایکس کی پوزیشن مزید مستحکم کی۔ دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی آئی۔ ٹوٹنہم نے شاندار کار کردگی دکھائی۔ 55ویں اور 59 ویں منٹ میں لوکاس مورا نے گول کر کے حساب برابر کیا۔ میچ ختم ہونے سے کچھ لمحات قبل لوکاس مورا نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھا کر نہ صرف ہیٹرک مکمل کی ساتھ ہی اپنی ٹیم کو فائنل میں بھی پہنچا دیا۔

Comment here

Subscribers
Followers