بین الاقوامیکھیل

آرسنل نے ویلنشیا کو 2-4 ہرا دیا

چیلسی اور آرسنل نے یورپا فٹبال لیگ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں چیلسی نے فرینکفرٹ کی امیدوں پر پانی پھیرا۔ آرسنل نے ویلنشیا کی ایک نہ چلنے دی۔ چیلسی اور آرسنل نے کامیابی سمیٹ لی۔ یورپا لیگ فٹبال میں سیمی فائنل کا دوسرا لیگ۔ پہلے مقابلے میں چیلسی کی ٹیم فرینکفرٹ کے خلاف میدان میں اتری۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سنسنی خیز میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جہاں چیلسی نے چار تین سے میدان مارا۔ دوسرے معرکے میں آرسنل نے ویلنشیا کے ارمان خاک میں ملائے اور چار کے مقابلے میں دو گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑھا۔

Comment here

Subscribers
Followers