بین الاقوامی

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات

قطرمیں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور مکمل ہوگیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ فریقین میں اختلافات کم ہورہے ہیں افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا پر بات چیت جاری ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو مثبت قرار دیا جارہا ہے۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹر پر کہا کہ مذاکرات کا چھٹا مرحلہ مجموعی طور پر مثبت رہا۔ فریقین نے ایک دوسرے کے موقف کو سنا، گفتگو میں بعض امور پر پیش رفت ہوئی، بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ کابل میں امریکی سفارتخانے اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد نے مذاکرات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ میڈیا کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کی واپسی کا ٹائم فریم اصل مسئلہ ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers