قومی

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران تمام پرچے وقت سے پہلے آؤٹ

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران تمام پرچے وقت سے پہلے آؤٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ سرکاری سکول ٹیچر، کمپوزر اور نائب قاصد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ حیدر آباد بورڈ انتظامیہ کی قائم کردہ خفیہ تحقیقاتی کمیٹی نے ملزموں کا سراغ لگایا۔کمیٹی کو آؤٹ ہونے والے ایک پیپر پر کمپوزر کا نام ملا، ملزم فرحان کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ساتھیوں کے نام بھی بتادیئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق گرفتار ملزموں میں ٹیچر عاصم احمد، کمپوزر فرحان اور نائب قاصد چمن شامل ہیں۔ امتحانی پرچے تعلیمی بورڈ کی سیکریسی برانچ سے چرائے گئے جو مختلف اساتذہ نے طلبہ تک پہنچائے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers