بین الاقوامی

روسی جہاز کے معاون پائلٹ کی بہادری کے چرچے

روسی جہاز کے معاون پائلٹ کی بہادری کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہورہے ہیں۔ اپنے کپتان کو جلتے ہوے جہاز سے نکالنے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پانچ مئی کو روسی مسافر جہاز کی ماسکو کے ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا معاون کپتان اپنے کیپٹن کو بچانے کے لئے جلتے ہوئے طیارے میں دوربارہ داخل ہو رہا ہے، ۔روسی میڈیا کے مطابق معاون پائلٹ طیارے کی ہنگامی لینڈ نگ کے وقت طیارے سے باہر آگیا تھا لیکن کپتان کے اندر رہ جانے پر دوبارہ جہاز میں داخل ہوا۔ اور کپتان کو باحفاظت باہر نکلنے میں مدد کی ۔اس حادثے میں طیارے پر سوار اٹھہتر افراد میں سے عملے کےایک رکن سمیت چالیس مسافر ہلاک ہو گئےتھے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers