قومی

سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں معطل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ندیم ساجد کی عہدے پر بحالی کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں معطل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ندیم ساجد کی عہدے پر بحالی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ جس ادارے نے کرپشن کے خلاف جہاد کا علم اٹھایا ،وہ خود کیا کررہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر معطل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ندیم ساجد نے کہا انکی معطلی کا حکم واپس لیا جائے ۔انہوں نے اب تک پندرہ سے بیس کیسز کی انکوائری کی ہے کبھی کرپشن نہیں کی۔چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ اس ملک میں کب کسی نے مانا ہے کہ اس نے کرپشن کی ہے۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ عدالت نے نیب کے افسر کی انکوائری ڈی جی نیب کو کرنے کے لیے کہا تھا

About Author

Comment here

Subscribers
Followers