قومی

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس پرابھی تک قابو پایا نہیں

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس پرابھی تک قابو پایا نہیں جاسکا، بلڈ سکریننگ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد کے ایچ آئی وی پازیٹو آرہے ہیں، متاثرین میں بچوں کی تعداد حیران کن طورپر زیادہ ہے۔ رتوڈیرو میں آج بارہ سو اڑسٹھ افراد کی بلڈ سکریننگ میں کی گئی، جن میں سے سرسٹھ افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، انچارج سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سکندر میمن کے مطابق گذشتہ بارہ روز میں چھ ہزار ایک سو چھیاسٹھ افراد کاخون ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے دو سو بیاسی افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے ہیں ان میں بچوں کی تعداد دو سو چھبیس تک پہنچ گئی ہے، دوسری طرف ایچ آئی وی وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر مظفر نے اپنا دوبارہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے گئے پہلے دو ٹیسٹ منظر عام پر لائے جائیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers