قومی

پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز کی تبدیلی

کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز کی تبدیلی کی تقریبات ہوئیں۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر پاکستان فلیٹ تعینات ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بطور کمانڈر کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام ٹریننگ یونٹس کے انچارج ہوں گے۔اسی طرح وائس ایڈمرل آصف خالق بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ پاک بحریہ کے تمام بحری اورفضائی اثاثوں کے سربراہ ہوں گے۔ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کمانڈر فلیٹ۔ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر کراچی۔ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ایڈمن اور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس ون ففٹی بھی رہ چکے ہیں۔ کمانڈرز تبدیلی کی تقریبات میں پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers