بین الاقوامی

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ امریکہ نے بمبار طیارے اور بحری بیڑا مشق وسطی بھیجنے کے بعد فضائی دفاعی سسٹم بھی مشرق وسطی روانہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ ایران نے امریکی فوجی بیڑے کو ایک میزائل سے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
امریکہ اور ایران میں کشیدگی خطرناک شکل اختیار کر گئ۔ امریکی حکام نے فضائی دفاع کا میزائل سسٹم ‘پیٹریاٹ’ اور جنگی بیڑا مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا۔
میزائل سسٹم ایرانی حکومت کی سرگرمیوں اور ممکنہ حملے کے پیش نظر تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ میزائل سسٹم بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور جدید جنگی طیاروں کی روک تھام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جنگی بیڑوں کی روانگی پر ایران نے بھی یورینیم کی پیداوار میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی حد تک اضافہ سے متعلق موقف واضح کر دیا۔ایرانی حکام کی جانب سے امریکی فوجی بیڑے کو ’ایک میزائل سے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers