بزنسقومی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکیج کو حتمی شکل نہ دی جا سکی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مالیاتی پیکیج کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ بات چیت مزید دو روز جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ آئی ایم ایف ہیڈ آفس میں مسودے اور اعدادوشمار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ تاہم مذاکرات رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساڑھے چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے پیکج کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان نے مشن کی زیادہ تر شرائط مان لی ہیں۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف ٹیم سے بات چیت کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ مسلسل وزیراعظم عمران خان سے رابطے میں رہے۔ اور مجوزہ معاہدے پر وزیراعظم کو دو بار بریفنگ بھی دی۔

Comment here

Subscribers
Followers