قومی

سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ایک نوعیت کی تمام اپیلوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد حسن فواد کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ ابراہیم ستی بیماری کے باعث چودہ جون تک چھٹی پرہیں۔ عدالت کے استفسارپر وکیل نے بتایا کہ پرویز رشید۔ عطا الحق قاسمی اور فواد حسن فواد کی نظرثانی کی درخواستیں ایک نوعیت کی ہیں۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پھر درخواستوں کو ایک ساتھ سن لیا جائیگا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers