قومی

عبدالحفیظ شیخ اورگورنرسٹیٹ بینک کی تقرری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورگورنرسٹیٹ بینک کی تقرری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق پندرہ مئی کو دلائل طلب کرلئے۔ مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کے خلاف درخواست مولوی اقبال حیدر نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کا غیر قانونی تقررکیا، دونوں شخصیات۔ دوہری شہریت کی حامل ہیں،،دوہری شہریت رکھنے والے کو اہم عہدہ نہیں دیا جا سکتا، تقرری غیرقانونی قراردی جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری حکومت کاپالیسی میٹر ہے، اس میں آئین و قانون کی خلاف ورزی کہاں ہوئی ہے، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق 15 مئی کو دلائل طلب کر لئے۔

Comment here

Subscribers
Followers