قومی

چینی باشندوں کو گرفتار گیارہ

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کے الزام میں گرفتار گیارہ چینی باشندوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا، اس موقع پر چینی باشندے میڈیا کے کیمروں سے منہ چھپاتے رہے۔ دوران سماعت عدالت کی معاونت کے لیے مترجم بھی موجود تھا۔ تفتیشی افسر نےبتایا گرفتار ملزموں سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے ،ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،جس پرعدالت نے ملزموں کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، عدالت نے ملزموں کو ستائیس مئی کودوبارہ پیش کرکے چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers