بین الاقوامی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کرنا نہیں چاہتا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کرنا نہیں چاہتا ۔چاہتے ہیں کہ ایران ایک نارمل ملک کی طرح برتاؤ کرے۔ روس میں بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو وہ بھر پور جواب دے گا۔دوسری جانب ایران کے روحانی پیشوا اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ سے جنگ نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اتوار کو کشیدگی متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں چار تیل بردار جہازوں پر تخریب کاری کی کوشش پر شروع ہوئی۔ امریکہ کو شبہ ہے کہ اس کارروائی میں ایران یا اس کے حمایتی گروہ شامل ہیں تاہم واقعہ میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Comment here

Subscribers
Followers