بین الاقوامی

سکھ آزادی پسند تنظیم دل خالصہ نے بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

سکھ آزادی پسند تنظیم دل خالصہ نے بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔ انتخابات کے بجائے پنجاب میں حق خودارادیت کے لئے اقوام متحدہ سے ریفرنڈم کرانے کی اپیل کر دی۔ سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم دل خالصہ نے کشمیری حریت کانفرنس اور ناگا لینڈ کی۔ این ایس سی این۔۔کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی عام انتخابات کو ڈھونگ قرار دیا اور بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ تنظیم کے رہنما ہرپال سنگھ چیمہ نے دنیا میں بسنے والے سکھوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈالیں۔ ان کا کہنا ہے بی جے پی ہو یا کانگریس، دونوں ہی سکھوں کی ہمدرد نہیں ہیں۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں۔ سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کا آخری مرحلہ انیس مئی کو ہوگا۔ اس مرحلے میں بھارتی پنجاب کے تیرہ حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

Comment here

Subscribers
Followers