انٹرٹینمنٹقومی

لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کی نکاح کیس میں اپیل پر سماعت ہوئی

لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کی نکاح کیس میں اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔ نکاح پر نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے کی۔ اداکارہ میرا کے وکیل نے کہا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس میرا کے عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح کودرست قراردیا اداکارہ میرا عتیق الرحمان نامی شخص کو نہیں جانتی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے،عدالت نے کیس کی سماعت بیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئےوکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

Comment here

Subscribers
Followers