بین الاقوامیکھیل

لوئیس ہملٹن نے اپنے ننھے مداح کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اسکے گھر ریسنگ کار بھجوا دی

برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے اپنے ننھے مداح کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اسکے گھر ریسنگ کار بھجوا دی۔ کینسر میں مبتلا بچے نے ہسپانوی گراں پری کے موقع پر ہملٹن کو انسٹاگرام پر نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے تھے۔ برطانیہ کے شہر ریڈ ہل کا پانچ سالہ ہری شا مرض کی آخری سٹیج پر ہے۔ گاڑیوں کے شوقین اور ہملٹن کے اس ننھے فین نے گزشتہ ہفتے ہسپتال سے انہیں سپین میں منعقد ہونے والی فارموالا ون ریس سے پہلے ویڈیو پیغام بھیجا تھا۔ ریس جیتنے کے بعد ہملٹن نے اپنی جیت کو ہری کے نام کیا اور اسے اپنے لئے خوش قسمتی قراردیا ۔بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ اپنے پسندیدہ ریسر کی کار اور ٹرافی دیکھ کر ہیری کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers