قومی

ملک بھر میں کالا دھن سفید کرنے کا قانون نافذ ہوگیا

ملک بھر میں کالا دھن سفید کرنے کا قانون نافذ ہوگیا،،،،صدرعارف علوی نے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی سکیم آرڈیننس پر دستخط کرد یئے ہیں۔ اندرون اوربیرون ملک غیرظاہرشدہ اثاثوں کوڈکلیئرکرنے کیلئے 30 جون تک کا وقت دیا گیاہے۔ صدارتی آرڈیننس کے بعد اندرون ملک پراپرٹی پرڈیڑھ فی صد جبکہ بیرون ملک تمام اثاثوں اورجائیداد پرچار فی صد ٹیکس ادا کرکے انہیں قانونی بنا یا جاسکتا ہے۔ بیرون ملک اثاثہ جات ملک میں نہ لانے کی صورت میں مزید دوفیصد یعنی چھ فیصد ٹیکس جمع کرانا ہوگا، پاکستان سے باہر بینک اکاؤنٹس، شیئرز، اوربانڈز پرچار کے بجائے چھ فی صد ٹیکس دینا ہوگا ،اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کوہرصورت ٹیکس فائلر بھی بننا ہوگا،، آرڈیننس کے تحت عوامی عہدہ رکھنے والے اور ان کی زیرکفالت افراد اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سککتے، جبکہ سیلزٹیکس نظام سے باہر موجود تاجر بھی سکیم سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ، ایمنسٹی سکیم کے مطابق غیر ظاہر شدہ اثاثوں کو تیس جون تک قانونی بنایا جاسکتا ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers