قومی

لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت ستائیس مئی تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا گیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے تفصیلی جواب اور ریکارڈ عدالت پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیراگون ہاؤسنگ سکیم غیرقانونی ہے۔ یہاں پر تمام خرید و فروخت ایل ڈی اے قوانین کے برعکس ہوئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکیل نے کہا کہ نیب ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27مئی تک ملتوی کردی۔

Comment here

Subscribers
Followers