قومیکھیل

مشن ورلڈ کپ پاکستانی سکواڈ میں 3 تبدیلیاں

ورلڈ کپ سے قبل مسلسل دس میچز ہارنے کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میگا ایونٹ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں تین تبدیلیاں کر دیں۔ وہاب ریاض ، محمد عامر اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں فیصلہ گھبراہٹ میں نہیں کیا۔ ٹیم کو تجربہ کار باؤلرز کی ضرورت تھی۔
پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بڑے فیصلے۔
وہاب ریاض ، محمد عامر اور آصف علی کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف، جنید خان اور عابد علی کی چھٹی کرا دی گئی۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے بولنگ کے شعبے میں تجربہ آئے گا۔ آصف علی کو عابد علی پر ان کی پاور ہٹنگ کی وجہ سے فوقیت دی گئی۔
ہیپاٹائٹس کا شکار ہونے والے شاداب خان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ لیگ سپنر کو ڈاکٹرز نے مکمل فٹ قرار دے دیا۔ جس کے بعد ان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرفراز احمد ، امام الحق، فخرزمان ،محمد حفیظ ، بابر اعظم ،حار ث سہیل اور شعیب ملک بھی میگا ایونٹ کھیلیں گے۔ عما د وسیم ،حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔ 10 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی۔ سرفراز الیون اپنی مہم کا آغاز 31 مئی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کریں گے۔

Comment here

Subscribers
Followers