قومی

افطار پارٹی میں مریم نواز کی شاہد خاقان کو زبردستی ساتھ لےجانے کی وڈیو وائرل

بلاول بھٹو کی افطار پارٹی سے مریم نواز روانگی کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھ دیر رکنا چاہا مگر مریم نواز نے انہیں جانے پر مجبور کردیا۔ صارفین سابق وزیراعظم سے ہونے والے سلوک پر دل کی بھڑاس نکالتے رہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں دی جانے والی افطار پارٹی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل تھے۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز افطار پارٹی سے جانے لگیں تو شاہد خاقان عباسی کو بھی ساتھ چلنے کا کہا۔
سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے کہا وہ بلاول بھٹو سے مل کر آتے ہیں لیکن مریم نواز نے ان کو بازو سے پکڑ کر کہا کہ آپ آئیں اور انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی مریم نوا ز کے ساتھ جانا پڑا۔
سابق وزیراعظم سے ہونے والے اس سلوک پر سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔ ایک صارف نے وڈیو کے نیچے لکھا غور سے دیکھئے غلامی کی انتہا۔ ایک صارف نے سابق وزیراعظم کو بے بس عباسی کا خطاب بھی دے ڈالا۔ ایک شہری نے وڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی تسی اگے لگو۔ ایک صارف نے اسے غلامانہ جمہوریت کی ایک شکل قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ساری عمرسیاست میں گزارنے والوں سے یہ سلوک اس وجہ سے ہے کہ سیاست میں نوآموز خاتون کو پارٹی وراثت میں ملی ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers