بین الاقوامی

بھارتی اپوزیشن نے الیکشن کے بعد انتخابی جائزوں کو مسترد کر دیا

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے مختلف انتخابی جائزوں کو اپوزیشن نے مسترد کردیا۔ حزب اختلاف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے نتائج تبدیل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کا نتیجہ آنے میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ کانگریس رہنما پر یانکا گاندھی نے انتخابات کے بعد ایگزٹ پول کو اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو پولنگ مراکز پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ بھی ایگزٹ پولز کو مودی کو جتوانے کا ڈھونگ قرار دے چکی ہیں۔مقبوضہ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ای وی ایم پر نتائج تبدیل ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور دیگر اپوزیشن رہنماوں نے الیکشن کمیشن سے ووٹنگ مشینوں کے ساتھ پچاس فیصد تصدیق شدہ ووٹنگ سلپ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نجی گاڑیوں میں مقامی الیکشن کمیشن آفس لانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں زیادہ تر ویڈیوز پنجاب ، بہار، ہریانہ اور اتر پردیش کی ہیں۔

Comment here

Subscribers
Followers