بین الاقوامی

صدر روحانی نے امریکہ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

ایران امریکہ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی صدر کی دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کو ایرانی صدر حسن روحانی نے مسترد کر دیا ہے۔ ایران نے اپنا ایس تھری ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم بھی صوبہ بوشہر کی ساحلی پٹی کی طرف روانہ کردیا ہے۔ امریکہ ایران کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگی۔ امریکی صدر کی ایک طرف دھکمیاں دوسری جانب مذاکرات کی پیش کش۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات مذاکرات کے لئے موزوں نہیں ان کی ترجیح مزاحمت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے ممکنہ امریکی حملے سے بچنے کے لئے ایئر ڈیفنس کا سب سے جدید میزائل سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ بو شہر کی ساحلی پٹی کی طرف روانہ کردیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم کو ساحلی پٹی پر نصب کرنے کا مقصد ایرانی جوہری پلانٹس اور دیگر حساس فوجی تنصیبات کو امریکی حملوں سے بچانا ہے۔
ادھر حوثیوں کی جانب سے گزشتہ روز مکہ مکرمہ کی طرف فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کو فضاء میں تباہ کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔ یمن کے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ میزائل کا ٹارگٹ مکہ نہیں تھا۔

Comment here

Subscribers
Followers