بین الاقوامیقومیکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا برسٹل میں ٹریننگ سیشن

مشن ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے شہر برسٹل میں نیٹ پریکٹس کی۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور لیگ سپنر شاداب خان نے بھی شرکت کی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کمر کس لی۔ سرفراز الیون اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے برسٹل میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کو پریکٹس کرتے دیکھا ،،فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس کے مرض سے نجات پانے کے بعد پہلی بار نیٹس میں دکھائی دیئے۔ سپنر شاداب خان بھی ٹریننگ سیشن میں شریک ہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ چوبیس مئی کو افغانستان اور دوسرا میچ چھبیس مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers