بین الاقوامیقومی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین دوستی کو خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد اور چین کے سترھویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قومی سلامتی کے معاملات درپیش ہوں یا علاقائی امن و استحکام کی بات ، چین کا کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا کامیاب انعقاد عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers