بین الاقوامیٹیکنالوجی

ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں امریکی کمپنیاں بھی لپیٹ میں آگئیں

امریکی صدر ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں چینی کمپنیوں کے ساتھ امریکی کمپنیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ ہواوے کو پراسسنگ چپ فراہم کرنے والے امریکی کمپنیوں کے شیئرز گرگئے جبکہ چین میں آئی فون کے بائی کاٹ کی مہم زور پکڑ گئی۔
امریکہ کی چین مخالف مہم خود امریکی کمپنیوں کے لئے عذاب بن گئی۔ امریکی حکومت نے امریکی کمپنیوں کو چینی موبائل کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا ہے۔ ہواوے پر پابندی کے بعد کئی امریکی چِپ ساز اداروں انٹیل اور کوالکوم کی سیل متاثر ہونے لگی ہے۔
چینی عوام نے امریکا کو سبق سکھانے کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں۔ انہوں نے امریکی آئی فون کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر ہواوے کے حق میں ٹرینڈ چل رہے ہیں۔ ہواوے نے گوگل پلے سٹور کے مقابلے پر اپنے ایپ اسٹور کو دنیا بھر میں سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہواوے کے بانی رین ژین فائی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ صارفین کو سیکیورٹی اپ ڈیٹس سمیت تمام سہولیات جاری رہیں گی۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers