بین الاقوامی

برطانیہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا غبارہ اڑانے کی تیاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ ان سے ناراض لندن کے باسیوں نے بے بی ٹرمپ غبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ بیس فٹ اونچے، نیپی پہنے، منہ بسورتے بے بی ٹرمپ غبارے میں لندن کے ایک پارک میں ہوا بھر کر اسے چیک کیا گیا. یہ غبارہ دو ہزار اٹھارہ میں صدر ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کے موقع پر تیار کیا گیا تھا. برطانوی عوام صدر ٹرمپ کی ماحولیات کے حوالے سے پالیسیوں اور خواتین پر بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف ہیں. انہوں نے اس وقت بھی غبارہ فضا میں بلند کیا تھا اور اگلے ماہ دورے کے موقع پر ایک بار پھر فضا میں بلند کریں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers