بین الاقوامی

بھارتی الیکشن: غیر حتمی نتائج میں بی جے پی ایگزٹ پول سے بھی زیادہ نشستوں پر کامیاب

بھارت میں سات مراحل میں مکمل ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ الیکشن سے بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق بی جے پی ایگزٹ پول سے بھی زیادہ نشستیں جیت رہی ہے۔
بھارت پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ۔بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا 2019 کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 293 نشستوں پر آگے ہے جب کہ مجموعی طور پر 344 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے۔ انڈیا میں مرکزی حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔ یوں بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت اپنے بل بوتے پر ہی مل سکتی ہے۔ مودی کی والدہ نے جیت کی خوشی میں گھر سے باہر آ کر پارٹی ورکروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے برعکس کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو 90 کے قریب نشستیں مل سکتی ہیں۔
الیکشن لڑنے والے بالی وڈ ستاروں میں سے بی جے پی کے سنی دیول پنجاب کی گرُداس پور سیٹ بڑے مارجن سے جیت رہے ہیں جب کہ کانگریس کی ٹکٹ پر لڑنے والے باولی وڈ اداکار ارمیلا ماتونڈکر، شتروگن سنہا اور وجیندر سنگھ کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر اسد الدین اوسی 85 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے حیدر آباد والی سیٹ جیتنے کے قریب ہے۔ 2014 میں بی جے پی نے 282 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جو کہ گزشتہ 30 برسوں میں کسی بھی سیاسی جماعت کی سب سے بڑی جیت تھی جب کہ کانگرس کو صرف 44 نشستیں مل سکی تھی جو ان کی بد ترین شکست تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers