قومی

کرپشن کیس میں ملزم کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں ملزم کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد کر دی. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر جس عہدے کی بنیاد پر کرپشن کا الزام ہے نیب کے پاس اس کا ثبوت تک نہیں.
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزم عطاء اللہ کی بریت کیخلاف نیب اپیل کی سماعت کی. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انیس سال سے ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے رگڑا لگایا جا رہا ہے. نیب آخر کرتا کیا ہے؟ کیا نیب کا مقصد بغیر ثبوت صرف کیس بنانا ہے؟ نیب کے اسی رویے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں. جسٹس کھوسہ نے مزید کہا کہ نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے ساتھ کیس بنا کر بد عنوان عناصر کو سزا دلوانا ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers