قومی

دمدمہ آرٹ گیلری، ملتان کی تصویری کہانی

ملتان کی دمدمہ آرٹ گیلری شہر اولیاء سے منسوب، روایات اور تاریخ کی امین تاریخی واقعات اور شخصیات کی تصویری عکاسی دیکھنے والوں کو ماضی کے جھروکوں میں لے جاتی ہے۔ اپنی انفرادیت اور فن پاروں کی بدولت یہ گیلری سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
قلعہ کہنہ قاسم باغ پر قائم دمدمہ آرٹ گیلری تاریخ ملتان کی تصویری کہانی ہے۔ آرٹ گیلری میں سکندر اعظم، محمد بن قاسم، شیر شاہ سوری اور دیگر حملہ آوروں کی جنگوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔ نا صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب بھر سے ملتان کی تاریخ کو جاننے کے لیے لوگ بطور خاص یہاں آتے ہیں۔ فن پاروں کے ساتھ ملتان کے سب سے اونچے مقام دم دمہ پر قائم ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والے اس آرٹ گیلری میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ عمارت کی چھت سے پورے شہر کا منظر دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔
یہاں پر موجود فن پاروں پر درج تاریخیں مختلف ادوار کی نمائندگی کرتی ہیں۔ دم دمہ آرٹ گیلری میں موجود یہ تصویری کہانیاں ملتان کی تاریخی جنگوں اور آباد کاریوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers